تل ابیب،24جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی فوج نے پیر کو علی الصبح غزہ پٹی کے وسط میں ٹھکانوں کو توپ کے ذریعے گولہ باری کا نشانہ بنایا۔فلسطینی مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی توپ نے دیر البلح کے مشرق میں کئی ٹھکانوں پر متعدد گولے داغے۔ تاہم فلسطینی شہریوں میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ادھر اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ غزہ پٹی سے مقامی ساخت کا ایک راکٹ داغا گیا جو مغربی نقب کے علاقے میں سرحدی باڑھ کے نزدیک کھلے علاقے میں گرا۔ اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر جائے مقام پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔